پولیس کی جانب سے، سنگین جرائم کی فہرست میں اب منشیات کا کاروبار کرنے والے ملزموں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کی شروعات ممبئی کے ڈونگری علاقے سے ہو چکی ہے۔
منشیات پر روک کے لیے مکوکا نافذ
ممبئی میں انتخابات کے قریب آتے ہی نشہ آور اشیاء کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ ممبئی پولس نے بھی اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے اب مکوکا جیسے سخت قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا کہ اس قانون کے تحت ملزمین کو فوری ضمانت نہیں ملتی۔ اس لیے وہ طویل مدت تک جیل میں ہی رہیں گے۔ اس قانون کا استعمال زیادہ تر بم بلاسٹ کے مجرمین اور گینگسٹر یا سنگین جرم کرنے والوں پر کیا جاتا ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے اس قانون کو اس لیے بنایا کیوں کہ جب ملزمین سنگین دفعات کے تحت گرفتار کئے جاتے تھے لیکن عدالت میں جانے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوجاتے تھے، جسکے بعد ملزمین دوبارہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آنے والے دنوں میں یہ کتنا مؤثر ثابت ہوگا۔