اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریاست میں مضبوط حکومت بنائیں گے: دیوندر - ریکارڈ توڑ

ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما دیوندر سنگھ رانا نے دعوی کیا ہے کہ' ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں57سیٹیں حاصل کرکے 1996کا ریکارڈ توڑ کر ریاست میں ایک مضبوط حکومت ٓبنائے گی۔'

' ریاست میں ایک مضبوط حکومت ٓبنائے گے'

By

Published : May 29, 2019, 10:03 AM IST

Updated : May 29, 2019, 10:13 AM IST

جموں خطے میں پریس کانفرنس کے دوران دیوندر سنگھ رانا نے کہا کہ ' سنہ 1996 میں نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر میں 39،جموں میں 15 اور لداخ میں 3سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔اب ہماری پارٹی آنے والے الیکشن میں یہ ریکارڈ بھی توڑے گی۔'

' ریاست میں ایک مضبوط حکومت ٓبنائے گے'

انہوں نے بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارٹی کو یاد رکھنا چاہئے کہ نیشنل کانفرنس نے جموں اور لداخ خطوں میں حالیہ پارلیمانی الیکشن نہیں لڑا تھا جس کی وجہ سے اُسے بعض حلقوں میں برتری ملی۔

انہوں نے کہا کہ جموں کو بی جے پی حکومت کے دوران بری طرح نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات 2019 میں نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کی چھ پارلیمانی نشستوں میں سے تین سیٹیں حاصل کی ہیں۔

Last Updated : May 29, 2019, 10:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details