چند روز قبل الیکشن کمیشن نے کلیان سنگھ کے اس بیان کا سخت نوٹ لیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'ہم سب بی جے پی کے کارکن ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں'۔
کلیان سنگھ کے خلاف کاروائی کا امکان
صدر جمہویہ رام ناتھ کووند نے راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے معاملے میں کاروائی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا۔
کلیان سنگھ
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں صدر جمہوریہ کے نام ایک خط لکھا اور اس میں سنہ 2010 کے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
چنانچے صدر جمہوریہ نے اس معاملے میں قانونی ماہرین کی رائے لی اور اس سلسلے میں کلیان سنگھ کے خلاف کاروائی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا۔
Last Updated : Apr 5, 2019, 11:11 AM IST