اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جامعہ ملیہ:تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ مدعو - یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ

معروف یونیورسٹی جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کے لیے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مدعو کیا گیا ہے۔

جامعہ:تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ مدعو

By

Published : Jul 2, 2019, 3:32 PM IST

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے انہیں جامع کی سرگرمیوں اور پیش رفت کے تعلق سے آگاہ کرایا۔

جامعہ:تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ مدعو

اس ملاقات کے تعلق سے نجمہ اختر کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ جامعہ کے لیے خصوصی ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے جامعیہ کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے لیے اہم مشورے دیے۔

پروفیسر نجمہ نے صدر جمہوریہ کے مشورے کی ستائش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صدرجمہوریہ سے سپیشل گرانٹ کا مطابلہ بھی کیا۔

جامعہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر نے بتایا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ سے جامعہ کا میڈیکل کالج قائم کرنے کے لیے یوپی کی حکومت سے زمین کی درکار کے تعلق سے بھی اہم بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details