اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ شروع - سخت سکورٹی

مغربی بنگال کے 7 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پانچویں مرحلے کی پولنگ شروع ہو چکی ہے۔

بنگال میں پانچویں مر حلے کی ووٹنگ شروع

By

Published : May 6, 2019, 7:58 AM IST

مغربی بنگال کےسات سیٹوں بیرکپور، بنگاؤں، ہوڑہ، الوبیڑیا، ہگلی،آرام باغ اور سیرام پور میں پیر کو مانچویں مر حلے کی پولنگ شروع ہوئی ہے۔
ان ساتوں سیٹ پر کانگریس، ترنمول کانگریس، بی جے پی اور بائیں بازو محاذ نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں جن کے مابین کانٹے کی ٹکر ہے۔
ان سیٹوں میں بیرکپور پارلیمانی حلقہ سب سے اہم ہے۔ ترنمول کا نگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیوی ویٹ رہنما ارجن سنگھ اور ترنمول کا نگریس کے امیدوار اورسابق وزیرریلوے دنیش ترویدی کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔
کھانہ کل کے 218 نمبربوتھ پرترنمول کا نگریس اوربی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ہگلی ضلع کے سری رام پور کے 125 اور 217 میں ای وی ایم خراب ہونے سے پولنگ شروع نہ ہو سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details