ووٹنگ کے تئیں عوام میں جوش اور جنون دیکھا جارہا ہے۔ مرد و خواتین پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظام ہیں۔ ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران کہا کہ انھیں ووٹ ڈال کر کافی زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ووٹنگ کے لیے کل 28182 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں شہری علاقوں میں 4484 اور گاؤں میں 23698 ہیں۔ ان سیٹوں پر کل 25776993 ووٹرز ہیں, ان ووٹرس میں13300801 مرد اور12476052 خواتین, 140 ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار انتخابی محکمے کی جانب سے وقت میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
ریاست کی ٹونک-سوائی مادھو پور، اجمیر، پالی- جودھپور، جالور، باڈمیر، جالور، ادے پور، بانس واڑا، چتوڑ گڑھ، راجسمند، بھیلواڑا، کوٹا، جھالاواڑ- بارہ سیٹ پر آج ووٹنگ ہونی ہے۔