اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال کے 9پارلیمانی حلقوں میں پولنگ شروع - عام انتخابات

مغر بی بنگال کے 9 پارلیمنانی حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان عام انتخابات کے ساتویں اورآخری مر حلے کی پولنگ شروع ہوتے ہی مختلف مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

By

Published : May 19, 2019, 8:22 AM IST

پارلیمانی انتخابات کے دوران مختلف مقامات سے تشدد کے واقعے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
مغر بی بنگال میں آ ج نو پارلیمانی اور پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

بنگال کے 9پارلیمانی حلقوں میں پولنگ شروع
پارلیمانی حلقوں میں جنوبی اور شمالی کولکاتا،دمدم، جادب پور، ڈائمنڈ ہاربر،جے نگر،متھراپور،باراسات اور بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔اس کے علاوہ مغر بی بنگال میں پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئیے پولنگ جاری ہے جن میں بھاٹ پاڑہ، کاندی، نوادا ،حبیب پور اورنودی شامل ہیں۔شمالی کولکاتا کے ٹالہ کے 212نمبر پولنگ مرکز پر ای وی ایم خراب ہونے سے پولنگ بند ہو گئی ہے۔ترنمول کانگریس کی امیدوار کاکولی دستیدار نے مدھم گرام کے درگاباڑی کے225 نمبر پر بوتھ پر ووٹ ڈالا۔بھانگوڑ کے 38 نمبر پولنگ بوتھ پرسی پی آ ئی ایم کے پولنگ ایجنٹ کی پٹائی کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔جادب پورپارلیمانی حلقے کے وجے گڑھ کے پولنگ مرکزپربی جے پی کے رہنماراہل سنہانے ووٹ ڈالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details