ریاست مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔ پانچ پارلیمانی حلقے میں ہونے والے انتخابات کےمدنظر مرکزی فورسز کی 324 کمپنیاں تعینات کی گئی ہے۔
مغربی بنگال: پانچ پارلیمانی سیٹوں کے لیے پولنگ شروع - تیسر ے مر حلے
لوک سبھا انتخابات کے تیسر ے مر حلے میں سخت سیکورٹی کے درمیان پانچ حلقوں بالور گھاٹ ،شمالی مالدہ ،جنوبی مالادہ ،جنگی پور اور مرشد آباد میں پولنگ شروع ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن اس مر تبہ کسی طرح کےناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کےلیے تیار ہے۔
تیسرے مرحلے میں ترنمول کا نگریس ،بی جے پی،کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونےو الا ہے۔ 8،023،852ووٹرز 61 امیدواروں کی قمست کا فیصلہ کریں گے۔
بالور گھاٹ حلقے سے ترنمول کانگریس نے ارپیتا گھوش کوبی جے پی کے امیدوار سوکانتامجمدار کے خلاف میدان میدان میں اتاراہے۔ بائیں محاذ نے بالور گھاٹ سے امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔صادق سرکار کانگریس کے امیدوار ہیں۔
شمالی مالدہ سے کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ موسم نور بنیظیرکوبی جے پی کے امیدوار کھاگھن مورمو کے چیلنج کاسامناہے۔ عشاخان چودھری کانگریس کے امیدوار ہیں جبکہ سی پی آئی ایم کی جانب سے بسواناتھ گھوش امیدار ہیں۔
جنوبی مالدہ حلقے سے موظم حسین ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں جنہیں بی جے پی کے امیدوار سری روپا مترا چودھری کے خلاف نبرد آزماہونا ہے۔ کانگریس نے ابو ہاشم خان چودھری کو امیدوار بنایاہے،
جنگی پور سے خلیل الرحمن ترنمول کا نگریس کے امیدار ہیں۔ان کا مقابلہ سابق صدر جمہوریہ اور کانگریس کے سنئیر رہنما پرنب مکھر جی کے بیٹے ابھیجیت مکھر جی ہوگا۔
مرشد آ باد سے ترنمول کانگریس کے امیدار ابو طاہر خان اور بی جے پی کے امیدوار ہمایوں کبیرآ منے سامنے ہیں۔ سی پی آ ئی ایم نے بدروزاخان کو امیدوار بنایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مغر بی بنگال کے پانچ حلقوں میں ہونےو الے انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی324 کمپنیاں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔92 فیصد پولنگ بوتھوں پر مرکزی فورسز کی تعیناتی ہوگی۔الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 1530 بالور گھاٹ حلقے کےپولنگ بوتھوں پر پہنچ چکے ہیں۔1713 افسران شمالی مالدہ ،1616 افسران جنوبی مالدہ،1762 افسران جنگی پور اور1907 افسران مرشد آباد کے پولنگ بوتھوں پرتعینات ہیں۔