بنگال میں رام کے نام کی سیاست
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہاکہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کو رام کانام لینے سے پریشانی ہے، اگرہم بھارت میں رام کانام نہیں لیں گے تو کیاپاکستان میں جے شری رام بولیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں ممتا دیدی سے سوال کرنا چاہتاہوں کہ بھارت تو رام کا دیش ہے۔ بھارت میں رام کانام نہیں لیں گے تو پاکستان میں لیں گے۔
ہمیں رام کانام لینے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ ملک اورقومی کا غدارکہلائے گا۔
خیال رہے کہ ممتا بنر جی کے قافلے کے گزرنے کے دوران جے شری رام کہنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
بی جے پی کے قومی صدرنے اس واقعہ کوسنجدگی سے لیتےہوئے ممتابنر جی پرتنقید کی ۔ان کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال کو ممتابنرجی کی دہشت سے نجات دلا کردم لیں گے۔دیدی کے دور میں مغر بی بنگال میں غنڈہ راج ہے۔
غنڈہ راج کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی کو صرف اور صرف23 سیٹیں چا ہئے۔ اگر مغر بی بنگال سے ہمیں اگر 23 سیٹیں مل جا رہی ہیں تو دیدی کی حکومت کے ساتھ ساتھ سنڈیکیٹ اور غنڈہ راج کوختم کردیں گے۔
امت شاہ کے مطابق این آ رسی کے تحت ہم غیرممالک سے آنے والے ہندو،سکھ،جین اوربودھ کوبھارتی شہریت دیں گے لیکن ہمارے میں غیر قانونی طور پررہنےوالے لوگوں کوضروربھگائیں گے۔