اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'سیاسی رہنما کی شناخت سینے کے ناپ سے نہیں' - بھوپال سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ .

بھوپال سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے وزیراعظم پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

سیاسی رہنما کی شناخت سینے کے ناپ سے نہیں

By

Published : May 10, 2019, 3:44 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ رہنما کا قد اس کے سینے کے ناپ سے نہیں، بلکہ کام سے پتہ چلتا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی کی نکتہ چینی کی، انہوں نے کہا کہ رہنما کا قد اس کے سینے کے ناپ سے نہیں، کام سے پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے سنہ 2014 میں جو وعدے کیے تھے، ان کی کامیابی پر بات کرنی تھی، لیکن وہ تو کام کی بات چھوڑ کر ہر مسئلہ پر بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی پنک ریووليوشن پر بہت بولے تھے، بیف برآمدات پر پابندی لگانے کا وعدہ تھا، لیکن بی جے پی کے دورہ حکومت میں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا کا 18 فیصد سے زیادہ گوشت کی برآمدات کرتا ہے، ایک طرف کاروبار چلتا رہا، دوسری طرف گائے کے نام پر بے گناہ انسانوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں، سنگھنے کہا یہ سب ایک انتخابی جملہ ہے۔

انہوں نے کئی حلقوں میں مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بیمار ہے اور اچھے دن پتہ نہیں کہاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details