اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

متاثرین کی گھر واپسی کی یقین دہانی - حامیوں

عام انتخابات کے بعد مغر بی بنگال میں جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کےدرمیان تشدد کے شکار لوگوں کی گھر واپسی کےلیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بازآبادکاری پر زوردینے کا اعلان کیا۔

متاثرین کی گھر واپسی کی یقین دہانی

By

Published : May 31, 2019, 2:56 PM IST


انہوں نے افسران کو ہدایت تو اجڑے گھروں کو بھر سے آباد کرانے کی ہدایت دی۔

لیکن ترنمول کانگریس کی سپریمو کی ہدایت کے باوجود بھاٹ پاڑہ اورکانکی نارہ علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔متاثرہ خاندان اپنے اپنے گھر وں کو جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی نے قصورواروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعتراف کیاہے کہ یہاں کے لوگوں میں نفرت کی آگ جلائی گئی۔ہندومسلمان کے درمیان فرق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔میں جب تک زندہ ہوں اس وقت مغر بی بنگال میں مذہب کے نام پر کوئی فساد ہونے نہیں دوں گی ۔

انہوں نے سیاسی تصادم کے دروان اجڑے لوگوں کی بازآباد کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے فوری امدادی مہم و معاوضہ شروع کرنے کامطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details