اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہتھیاروں کے ساتھ ایک گرفتار

مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کےبکل تلہ تھانہ علاقے میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ہتھیاروں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتارکیا۔

By

Published : Jun 20, 2019, 3:08 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 3:38 PM IST

ہتھیاروں کے ساتھ ایک گرفتار


بروئی پورتھانے کی پولیس کو ہتھیاروں کے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ بروئی پور اور بکل تلہ تھانے کی پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ ماری مہم شروع کرکے ایک شخص کو گرفتارکیا اور اس کے پاس سے کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کیا۔

ہتھیاروں کے ساتھ ایک گرفتار

پولیس کاکہناہے کہ مخبر کی جانب سے ٹھوس اطلاع موصول ہونے کے بعد چھاپہ ماری مہم شروع کی گئی ۔چھاپہ ماری کے دوران شوکت ملا کوگرفتارکرکے ان کے پاس سےہتھیاربرآمد کیے گئے۔

پولیس نے مزیدبتایاکہ شوکت ملا عرف آکاش ملا پیشے سے درزی ہے۔ شوکت ملا نے درزی دکان میں ہی ہتھیارچھپا رکھا تھا۔ گرفتارشخص کے پاس سے دیشی پستول، 9ایم ایم پستول،ون شوٹر،درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔

Last Updated : Jun 20, 2019, 3:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details