اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چلتی بس میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی

کولکاتا میں چلتی ہوئی بس میں شوہر کے سامنے ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

By

Published : Jul 1, 2019, 7:36 PM IST

چلتی بس میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی


پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔دولا گڑھ سے سیالدہ آرہی بس میں ایک خاتون اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ سفر کررہی تھی۔اچانک ولنگنٹن موڑ پر دو شخص خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔

اس درمیان خاتون نے ایمرجنسی 100نمبر پر کال کرکے پولس سے رابطہ کیا ہے۔اگلے 8منٹ پر این آر ایس میڈیکل کالج کے پاس مقامی پولس اور ٹریفک پولس نے بس کو گھیر لیا۔

تاہم دو میں سے ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ ایک کو پولس نے گرفتار کرلیا۔دوسرے ملزم کی تلاش جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details