اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بجٹ سے قبل خستہ حال معیشت پرغور وخوض

مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کے عام بجٹ پیش کرنے سے قبل خستہ حال معیشت پر غور و فکر کرنے کے لیے وزیراعظم نے ایک اجلاس بلا یا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Jun 22, 2019, 10:40 AM IST

Updated : Jun 22, 2019, 12:18 PM IST

دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے ماہر اقتصادیات کی ایک میٹنگ بلائی ہے، جس میں خراب معاشی صورتحال پر غور و فکر کریں گے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس اجلاس کو نیتی آیوگ نے بلایا ہے، جس میں نیتی آیوگ کے علاوہ حکومت کے کئی نئے وزرا شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) میں میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد مودی حکومت نے یہ میٹنگ بلائی ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ جی ڈی پی اور نظام معاشیات میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سنہ 2018/19 کے مطابق جی ڈی پی میں گذشتہ 45 برس میں سب سے کم شرح پر پہنچ گئی تھی، جس کے لیے نظام معاشیات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے مختلف مسائل پر آٹھ کمیٹیز بنائی تھیں۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details