اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی مہاتما گاندھی اور واجپئی کو خراج تحسین - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمی کا دوبارہ حلف لینے سے پہلے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

حلف برداری

By

Published : May 30, 2019, 10:03 AM IST

Updated : May 30, 2019, 11:49 AM IST

اس کے بعد مودی نے انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل (شہداء کی یادگار) پر جاکر ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو بھی گلہائے عقیدت پیش کیا۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان راشٹرپتی بھون کے احاطے میں آج حلف بردار ی کی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی جس میں مودی کے ساتھ 50سے زائد وزراء کے حلف لینے کا امکان ہے۔

وزیراعظم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، وزرائے اعلی، گورنرز کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کی اہم ہستیوں اور کئی غیرملکی مہمانوں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

ایک طرف مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے شکار ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ تو دوسری طرف پلوامہ حملے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی حالانکہ پہلے اس تقریب میں شامل ہونے والی تھیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے منع کر دیا۔ سنہ 2014 میں بھی انہوں کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں آنے سے منع کر دیا تھا۔

مودی کی حلف برادری کی تقریب میں تقریبا 6 ہزار مہمان شریک ہونگے جن میں بمسٹیک ممالک کے سربراہان بھی شامل ہیں۔

Last Updated : May 30, 2019, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details