اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پانی بچانے کے لیے تحریک شروع کرنے کی اپیل - people movement

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے آج 'من کی بات' پروگرام میں اہل وطن سے پانی بچانے کے لیے عوامی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Jun 30, 2019, 2:58 PM IST

مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے صفائی مہم کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی گئی ویسے ہی پانی کے تحفظ کے لیے بھی عوامی تحریک شروع کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا 'ہم سب ساتھ مل کر پانی کے ہر قطرہ کو بچانے کا عزم کریں اور میرا تو یقین ہے کہ پانی ’ایشورکا دیا ہوا پرساد‘ ہے، پانی پارس کا روپ ہے'۔

مودی کے دوسری مرتبہ مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا ’من کی بات‘ پروگرام تھا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی تحریک میں پانی سے منسلک مسائل کے متعلق بتایا جانا چاہئے اور پانی کو بچانے کے طریقوں کی تشہر کی جانی چاہئے ۔

انهوں نے کہا’’میں خاص طور پر مختلف علاقہ جات کی شخصیات سےتحفظ آب کے لیے نئی مہمات کی قیادت کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ فلمی دنیا ہو، کھیل کی دنیا ہو ، میڈيا کے ہمارے ساتھی ہوں، سماجی تنظیموں سے وابستہ لوگ ہوں، ثقافتی تنظیموں سے وابستہ لوگ ہوں، بھجن کیرتن کرنے والے لوگ ہوں، ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے اس تحریک کی قیادت کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ'سماج کو بیدار کریں ، سماج کو شامل کریں،سماج کی حمایت حاصل کریں۔ آپ دیکھئے، اپنی آنکھوں کے سامنے ہم تبدیلی دیکھ پائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details