دارالقضاء اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو ہائی کورٹ کی نوٹس
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دارالقضاء کی ذمہ داریوں پر عرضی گزار نےسوال اٹھایا۔
عادل پال والا نے مذکور ہ اداروں کے فیصلوں کو عدالت کے مساوی بتایا۔
چند ماہ قبل عادل پال والا کی اہلیہ نے دارالقضا میں درخواست دے کر خلع حاصل کی تھی۔
جس کے بعد عادل پال والا نے عدالت کا راستہ اختیار کیا،انھوں نے دارالقضا کے فیصلے پر اعتراض جتایا اور انصاف کا مطلبہ کیا ۔
عرضی گزار نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دارالقضا عدالت کے مماثل فیصلے سناتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں آئین ہے جو کسی بھی ادارے کو فیصلہ سنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
عرضی گزار نےاپیل کی مذکورہ ادروں کو بند کردیا جائےکیونکہ یہ ادارے مذہب کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
بھارت میں طلاق اور علاحدگی کے مقدمات کثیر تعداد میں برسوں سے عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ متاثرین برسوں سےمنتظر ہیں۔