اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہفتے میں دو روز قومی شاہراہ بند ہونے پر عوام کا رد عمل

ریاست جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ کو مرکزی حکومت نے دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے میں دو روز قومی شاہراہ بند ہونے پر عوام کا رد عمل

By

Published : Apr 7, 2019, 11:53 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔

اودھم پور کے جیکھینی چوک کی عوام نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پابندی عائد ہونے سے پریشانی تو ہورہی ہے لیکن اگر فوج کی حفاظت کی بات ہے تو ہر پریشانی کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

ہفتے میں دو روز قومی شاہراہ بند ہونے پر عوام کا رد عمل

زیاد تر لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں قومی شاہراہ بند ہونے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہے جن کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فوج کے لیے لیا گیا فیصلہ ایک قابل اطمینان اقدام ہے۔

مزید لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ہم لوگوں کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات ہے۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں دیتے ہیں۔ اگر ایک روز کے لیے قومی شاہراہ بند ہوجائے تو انہیں اپنے ملک کے جوانوں کے لیے حکومت کا یہ قدم بھی کم لگ رہا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے جموں کشمیر کے سیاحت پر برے اثرات نظر آرہے ہیں قومی شاہراہ پر روکے گئے سیاحوں نے ای۔ٹی۔وی۔بھارت کے نمائندے اشفاق یوسف پڑر سے بات کرتے ہوے کہا کہ سرکار کی طرف سے ہفتے میں دو دن قومی شاہراہ بند رکھا جائے گا۔جبکہ ایمبولینس سیاحوں کو چلنے کی اجازت ہے صبح ہم لوگ پہلگام سے آئے مگر یہاں سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس فیصلے سے سیاحوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ اس فیصلے کے خلاف نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details