ممتا حکومت کا کوئی متبادل نہیں: دنیش ترویدی
بیرکپور حلقے سےترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش ترویدی نے کہاکہ پیرکپور کے لوگ غدارکونہیں مجھے ووٹ دیں گے ۔
باراسات میں پر جہ داخل کرنے کے بعد ترنمول کا نگریس کے امیدوار دنیش ترویدی نے کہاکہ ارجن سنگھ کاپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بالکل درست ہے ورنہ پارٹی کو بہت نقصان ہو جا تا۔
بیرکپور میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی لوگ مجھے ووٹ دیں گے ۔ ووٹرز کو پتہ ہے کہ وفادار کون ہے اور غدار کون ہے۔میں عوام کوترجیح دیتاہوں جبکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کو۔
دنیش ترویدی کے مطابق ممتا بنر جی کی حکومت میں ترقیاتی کام کرکے لوگوں کا دل جیتا ہے۔لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں مغر بی بنگال ممتا بنر جی کی حکومت کے متبادل کوئی نہیں ہے۔