اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

خستہ حال راجوری - ڈوڈاج سڑک، عوام کا احتجاج

سرحدی ضلع راجوری میں ڈوڈاج علاقے کی خستہ حال سڑک کو لیکر لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

خستہ حال راجوری - ڈوڈاج سڑک، عوام کا احتجاج

By

Published : Jun 21, 2019, 7:55 PM IST

ٓخستہ حال راجوری - ڈوڈاج سڑک سے راہگیروں، مسافر بردار و نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں بارش وغیرہ کا پانی جمع رہتا ہے جو عوام کے لئے باعث پریشانی ہیں۔

خستہ حال راجوری - ڈوڈاج سڑک، عوام کا احتجاج

سڑک کی مرمت سے متعلق مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو بارہا سڑک کی مرمت کرنے سے متعلق عرضیاں پیش کیں، تاہم انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے سبب عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details