پردیش بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مکل رائے نے کہاکہ مغر بی بنگال میں ہمیں جوکامیابی ملی ہے وہ پہلے سے ہی طے تھی۔ پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے ہی مغربی بنگال کے لوگوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف ووٹ ڈالنے کامن بنا لیا تھا۔
بنگال سےغنڈہ راج ختم کرنا پہلامقصد: مکل رائے - غنڈہ راج
بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے کہاکہ بنگال کے لوگوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی اگر ووٹرز کوووٹ ڈالنے سے نہ روکتے تو نتئجہ کچھ اور ہی ہوتا۔ممتابنر جی کی جماعت مغربی بنگال میں اقتدار میں رہتے ہوئے اقلیت میں آ جاتی۔
مکل رائے کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال ہماری جیت عوام کی جیت ہے۔ ہم عام لوگوں کے لیے کام کریں گے۔ان کے لیے اپنی جان دے دیں گے۔مغر بی بنگال سے سنڈیکٹ اور غنڈہ راج ختم کرنا ہمارا پہلامقصد ہے۔اس کے بعد حکومتی اداروں کوٹھیک کرنا ہے تاکہ وہاں غریب لوگوں کی بات سنی جا سکے۔