اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'میڈیا رائے دہندگان کو گمراہ کررہا ہے'

پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا ایک خصوصی سیاسی پارٹی کو رائے دہندگان کے ذہنوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

By

Published : Apr 20, 2019, 1:00 PM IST

کیا میڈیا رائے دہندگان کو گمراہ کررہا ہے؟

پارلیمانی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی جہاں پولنگ کے بعد اس وقت خصوصی طور سے کچھ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اپنی پیشہ وارانہ دیانتداری کو ترک کرکے ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی سوچ و فکر ووٹرز کے ذہنوں پر مسلط کرنے کے لیے حقیقی مسائل سے رائے دہندگان کی توجہ ہٹا کر جذباتی ایشوز و غیر اہم مسائل کاجنون طاری کرنے میں کوشاں ہیں۔

وہیں اس طرح کی خبریں براڈکاسٹ کرکے رائے دہندگان کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ ملک میں آزادی کے بعد سے شائد وزیر اعظم مودی سے زیادہ مقبول کوئی دیگر وزیراعظم نہیں ہوا جن کو ملک کی فکر رہی ہو۔

پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ بی جے پی کے حامی میڈیا اس وقت روز بروز ایسے ایسے دعوے پیش کر رہے ہیں، جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کو بخوبی سمجھ میں آگیا ہے کہ ملک کی فکر کس کو ہے کس کو نہیں، اور کون شگوفہ چھوڑ کر ملک کی گنگا جمنی تہزیب کو متاثر کر رہا ہے۔

بی جے پی حامی میڈیا اصل مسائل سے عوام کو بھٹکانے میں مسلسل لوشش کررہی ہے، حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ تصویر کا دوسرہ رخ سامنے لانے سے گریز کیا جا رہا ہے، جو جمہوری عمل کے ناموافق ہے، اور جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔

ہر ایک کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے اپنا نقطہ نظر اور اس کی سوچ ہوتی ہے اس کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے برعکس اس نقطہ نظر کو ملک کے عوام کی سوچ و ان کا موقف بتا کر پیش کرنا پیشہ وارانہ دیانت کے تقاضوں کے بھی ناموافق ہے۔

جمہوریت کے چوتھے ستون سے وابستہ میڈیا میں پیشہ وارانہ دیانت کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، میڈیا کا مقصد دراصل اب شائد اس کے اپنے مفادات و عزائم کی تکمیل تک سمٹ کررہ گیا ہے جو کسی جمہوری ملک کے لی اچھا نہیں، کہ ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی گود میں میڈیا کھیلے۔

ملک میں بے روزگاری و کسانوں کے مسائل اور ترقی کے ایشو کو پش پشت ڈال کر اکثریت و اقلیت کے مابین خلیج پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، بی جے پی کی سوچ کو آگے بڑھانے میں کچھ میڈیا مزید سرگرم بھی نظر آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details