اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پیس پارٹی کی کانگریس کو حمایت - ڈاکٹر ایوب

بارہ بنکی پارلیمانی حلقے سے پیس پارٹی نے کانگریس امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیس پارٹی کی کانگریس کو حمایت

By

Published : May 2, 2019, 7:04 PM IST

ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر ایوب کی پیس پارٹی نے بارہ بنکی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کو حمایت دینے کا اعلان کیا، پیس پارٹی کی ریاستی کمیٹی کی ہدایت پر ضلع کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

پیس پارٹی کی کانگریس کو حمایت

کانگریس کو یقین ہے کہ پیس پارٹی کی حمایت سے اسے مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔

دراصل پیس پارٹی اور شیوپال یادو کی پرگتی شیل پارٹی کا اترپردیش میں اتحاد ہے، اور بارہ بنکی کی نشست پیس پارٹی کے حصے میں آتی ہے، لیکن یہاں پیس پارٹی کا امیدوار نہیں ہے، اس لیے پیس پارٹی کی علاقائی کمیٹی نے ریاستی کمیٹی کی ہدایت پر کانگریس امیدوار کو حمایت دی ہے۔

پیس پارٹی کے ضلع صدر مسعود ریاض نے بتایا کہ کانگریس امیدوار کی شبیہ اور اہلیت کے پیش نظر پیس پارٹی نے کانگریس امیدوار تنوج پنیا کو حمایت دینے فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ فیصلہ محض بارہ بنکی کے لیے ہے، باقی نشستوں پر پیس پارٹی مضبوطی سے انتخابات لڑ رہی ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے اس حمایت کے لیے پیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس حمایت سے کانگریس کو فائدہ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details