اس موقع پر بال کرشن نامدیو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج اختر جہاں بیگم کی برسی ہے جنہیں پورا شہر اختر آپا کے نام سے بلاتا تھا - وہ ایک رئیس خاندان سے تعلق رکھتی تھی جو کی ملیح آباد نواب کی بیگم تھی -
اختر جہاں بیگم کو خراج تحسین - اختر جہاں بیگم کو خراج تحسین
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس متاثرین پینشنر خواتین نے معروف سماجی کارکن اختر جہاں بیگم کو ان کی 15 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے بھوپال میں رہ کر غریبوں کے لیے بہت کام کیا اور اپنی عمر کے آخری دور میں بھوپال کے گیس متاثرین بیواؤں کے لیے کام کرتی رہی۔
انہوں نے اپنے بڑھاپے میں میں آرام اور پیسے کو ٹھکرا کر لوگوں کی خدمت کی ہے ساتھ ہی انہوں نے بھوپال میں مر جر کے وقت اختر جہاں کا اہم رول رہا ہے - انہوں نے بھوپال کو آزادی دلانے میں بھی اہم کام انجام دیے ہیں اس مر جر تحریک کے انڈرگراؤنڈ لوگوں کو مدد کرتی تھی انہیں اپنے گھر میں پنہاں دیتی تھی-وہ خود نواب ہوتے ہوئے بھوپال نواب کے خلاف آواز بلند کی تھی اس لیے آج اختر جہاں بیگم کی خدمات کو یاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔