بناوٹ کے لحاظ سے یہ دوسری قدیم مساجد سے بالکل الگ اور جداگانہ ہے ۔
مسجد کے اندر مختلف نقش نگاری سے بنائے گئے نو محراب موجود ہیں جس بنا پر کشمیر میں یہ نو مسجد کے نام سے بھی مشہور ہے ۔اس کی دیکھ ریکھ محکمہ آثار قدیمہ کر رہا جبکہ اس مسجد کا نظم و نسق وقف بورڈ کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔
پتھر مسجد کے اندر یہ چوڑے ستونوں اور چھت پر اس طرح کے منفرد نقوش اس مسجد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
موسم بہار اور صیام کے ان متبارک ایام کے دوران پتھر مسجد میں پانچ وقت کی آذان گونجتی ہے وہیں نماز پنجگانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نماز تراویح کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ آس پڑوس کے مقامی لوگ اس مسجد میں جوق در جوق آتے ہیں اور اللہ کے حضور سربہ سجود ہو جاتے ہیں۔