اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پارلیمانی اجلاس کا 17جون سے آغاز ،عام بجٹ 5جولائی کو

سترہویں لوک سبھا کے انتخابات کےبعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 17جون سے 26جولائی تک جاری رہے گا اور نئی حکومت کا پہلا بجٹ 5جولائی کو پیش کیا جائیگا ۔

پارلیمانی اجلاس کا 17جون سے آغاز

By

Published : Jun 1, 2019, 12:06 AM IST

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڑیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 17جون سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں کل 30نشستیں ہونگی اور یہ 26جولائی تک جاری رہے گا۔انھوں نے بتایاکہ 17اور 18جون کو لوک سبھا کے نومنتخب ارکان کو حلف دلایا جائے گا اور 19جون کو لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
اس کے بعد صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے بعد اسے منظور کرایاجائیگا۔4جولائی کو اقتصادی جائزہ پیش کیاجائیگا اور5جولائی کو عام بجٹ پیش کیاجائیگا ۔


لوک سبھا انتخابات کے مدنظر گزشتہ حکومت نے فروری میں مکمل بجٹ پیش نہیں کیا تھا بلکہ روایت کے مطابق علی الحساب بجٹ پیش کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details