پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود پر عائد پابندی 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
پاکستان نے رواں برس 26 فروری کو بھارت۔پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا ۔ اس کے بعد فضائی حدود سے پابندی ہٹالی گئی تھی، لیکن بھارتی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
پاکستانی سول ایوی ایشن نے پائلٹس کو 30 مئی پروازوں کے روٹ سے متعلق نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹز کے مطابق پاکستانی حکومت 30 مئی کو فضائی حدود کی بندش سے متعلق اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لے گی۔
پاکستانی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چند روز قبل کہا تھا کہ بھارت۔پاکستان کے درمیان تعلقات میں تعطل بھارت میں عام انتخابات تک برقرار رہے گا، لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔