اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پاکستانی ٹیم انگلینڈ اورعالمی کپ کے لیے لندن پہنچ گئی

کئی دنوں کی سخت پریکٹس کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

By

Published : Apr 24, 2019, 7:49 PM IST

پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے لندن پہنچ گئی

پاکستان عالمی کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ یک روزہ مقابلے کھیلے گی۔

پاکستان نے انگلینڈ دورہ کے لیے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم شامل ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان نے تیز گیندباز عامر خان اور جارحانہ بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو عالمی کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔لیکن انگلینڈ دورے پر اگر یہ دونوں کھلاڑی اچھا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کو عالمی کپ میں ابھی بھی جگہ مل سکتی ہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے لندن پہنچ گئی
پاکستان عالمی کپ میں 31 مئی کو ویسٹ اینڈیز کے خلاف اپنا پہلا ومقابلہ کھیلے گی۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل اپنے کئی کھلاڑیوں کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی عالمی کپ میں کار کردگی دھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details