اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت' - 'پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت'

وزیراعظم نریندر مودی نے چین سے کہا کہ 'پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ (پاکستان) دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتا۔'

'پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت'

By

Published : Jun 13, 2019, 11:44 PM IST

مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان آج بھارت ۔ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں حصہ لینے کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت پہنچے۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے کے مطابق، پاکستان کے سلسلے میں مودی اور جن پنگ کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی اور وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 'انہوں نے اس سلسلے میں کوشش بھی کی تھی لیکن ان کوششوں کو پٹری سے اتار دیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details