اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ثانیہ کو شعیب اختر کی حمایت ملی

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر اور بھارت کے وریندر سہواگ ، بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شعیب ملک کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

ثانیہ کی حمایت میں آئے شعیب اختر

By

Published : Jun 20, 2019, 3:13 PM IST

یاد رہے کہ ٹویٹر پر ثانیہ اور شعیب ملک کی شیشا کیفے والی تصاویر پر سخت تنقید ہوئی تھی۔

دونوں سابق کرکٹروں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ اگر وہ اچھا کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائے تو اس کے اہل خانہ اور اس کی ذاتی زندگی کو تنقید کا نشانہ بنائے۔

شیشا کیفے کی تصویر جس میں ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور کچھ پاکستانی کرکٹر نظر آرہے تھے۔ کچھ مداح کا کہنا تھا کہ یہ تصویر بھارت۔ پاکستان میچ سے ایک رات قبل کی تھی۔

تصاویر میچ سے دو دن قبل کی تھی۔ اس کے باوجود ٹرولرس نے ثانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیے اور میمس بنائے۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس معاملہ پر کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا ہے کہ کیوں کچھ پاکستانی فینس پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار کے بعد ثانیہ کو ٹرول کیا۔

انہوں نے مزید کہا،'لوگ ہار کے لیے ثانیہ مرزا کوذمہ ٹھہرا رہے ہیں۔ پاکستانی فینس کہہ رہے ہیں ثانیہ کی وجہ سے ان کی ٹیم ہاری۔ اس کی غلطی کیا ہے؟ پاکستانی ان کے پیچھے پڑے ہیں۔ اس سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیوں وہاں گئیں۔ شعیب ملک ان کے شوہر ہیں۔ وہ ساتھ میں کھانا کھانے گئے تھے۔ انہوں نے کیا غلطی کی؟۔

وہیں سہواگ نے کہا،'مجھے نہیں لگتا کہ کسی کے پروفیشنل کیرئر سے اس کی ذاتی زندگی کو جوڑنا چاہیئے۔ میں نے یہ پہلے بھی کہا تھا جب وراٹ اور انوشکا ایک ساتھ میچ دیکھنے گئے تھے۔ میں نے کہا تھا کہ آپ کسی کے اہل خانہ پر تنقید نہیں کر سکتے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ٹیم اور کھلاڑی کو لے کر کتنے جذباتی ہو، آپ ان کی نجی زندگی پر تنقید نہیں کر سکتے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details