اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پاکستان نے حیدرآبادی شخص کو رہا کر دیا

پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے آئی ٹی پروفیشنل پرشانت کو اٹاری بارڈر کے راستے 31 مئی 2021 کو بھارت واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان نےحیدرآبادی شخص کو رہا کردیا
پاکستان نےحیدرآبادی شخص کو رہا کردیا

By

Published : Jun 2, 2021, 11:07 AM IST

Updated : Jun 2, 2021, 3:48 PM IST

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا شخص جو پاکستان میں قید تھا، رہا ہو کر حیدرآباد پہنچ گیا ہے۔ یہ شخص پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا تھا۔ سائبرآباد پولیس نے کہا کہ پاکستانی حکام نے اس شخص کو 31 مئی کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی پروفیشنل پرشانت 11 اپریل 2017 سے لاپتہ تھے۔ اس کے افراد خاندان نے مادھا پور پولیس اسٹیشن میں 29 اپریل 2017 کو اس سلسلے میں شکایت درج کی تھی۔

پولیس نے تمام تر کوشش کی کہ مذکور شخص کا پتہ لگایا جائے، بعد ازیں کنبےکو یہ میسیج موصول ہوا کہ وہ پاکستان میں قید ہے۔

اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت اور وزارت خارجہ کی مسلسل کوششوں سے آئی ٹی پروفیشنل پرشانت کو اٹاری بارڈر کے راستے 31 مئی 2021 کو بھارت واپس بھیج دیا گیا۔

اس ضمن میں پرشانت اور اس کے افراد خاندان نے بھارت اور تلنگانہ حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انھیں حفاظت کے ساتھ ملک پہنچنے میں حکومت نے پورا تعاون کیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سوئٹزر لینڈ جانے کا خواہشمند تھا مگر اس کے پاس پیسے نہیں تھے لہذا اس نے متبادل راستہ اپنانے کا منصوبہ بنایا اور وہ بیکانیر راجستھان ٹرین میں سوار ہوا جہاں وہ بھارت پاکستان سرحد پہنچا اور فینس پر چھلانگ لگا کر پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا جس کے بعد پاکستانی حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 3:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details