ایف اے ٹی ایف کا امریکی شہر اورلینڈو میں اجلاس ہوا، جہاں فینانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو وارننگ جاری کردی ایف اےٹی ایف کے مطابق پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ اکتوبرمیں کیا جائے گا تاہم پاکستان اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کی بلایک لسٹ میں شامل رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوری اور مئی کی ڈیڈلائنز پرعملدرآمد میں ناکام رہا جبکہ پاکستان کو اکتوبر 2019 تک ایکشن پلان کے 10 اہم نکات پر تیزی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے کیونکہ اکتوبر میں ایکشن پلان پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو جائے گی۔
بیان میں فینانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو 10 نکاتی ایکشن پلان بھی دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کو اکتوبر تک ایکشن پلان پر عمل کرنا ہو گا۔