اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کوچ خودکشی کرنا چاہتے تھے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2019 میں بھارت سے پاکستان کو ملی شرمانک شکست کے بعد وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔

By

Published : Jun 25, 2019, 10:12 AM IST

کوچ مکی آرتھر

سولہ جون کو ہوئے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنوں سے ہرایا اور اس ہار سے پاکستانی مداحوں کا کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ تھا۔ اور اسی بنأ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے اپنے اس جذباتی بیان کا ذکر کیا ہے۔

آرتھر کا کہنا ہے کہ' گزشتہ اتوار(16) جون کو میں خودکشی کرنا چاہتا تھا لیکن یہ صرف ایک مقابلہ تھا، یہ کافی جلدی ہوتا ہے آپ ایک مقابلہ ہارتے ہیں پھر دوسرا ہارتے ہیں، یہ ورلڈ کپ ہے یہاں میڈیا کی باریک نظر ہوتی ہے اور لوگوں کی امیدیں ہوتی ہیں جس کے بعد آپ ایک طرح سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں'۔

کوچ مکی آرتھر کا مزید کہنا ہے کہ' ہم ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں سےکہتے ہیں کہ یہ محض ایک کھیل ہے لیکن آج ہماری حوصلہ افزائی کون کرے گا'؟

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایسے میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 336 رنز بنائے تھے۔

لیکن بعد میں بارش ہونے کے بعد پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس ضابطہ کے تحت 40 اوور میں 302 رنوں کا ہدف ملا تھا لیکن اس ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم 212 رن ہی بنا سکی تھی۔

یہ مقابلہ ہارنے کے بعد پاکستان کو ہر طرف سے ہزیمت اٹھانی پڑرہی تھیں چاہے وہ ان کی خراب فیلڈنگ ہو یا ان کی فٹنس پر، پاکستانی مداحوں نے سوشل میڈیا پر ٹیم کو جم کر لتاڑ لگائی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details