اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پاکستانی جیٹ بھارتی فضائیہ پر حملہ کے لیے تیار تھے' - militant

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے کیے گئے ایئر اسٹرائک میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ

By

Published : Jun 25, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 3:32 PM IST

بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈن لیڈر کا کہنا ہے کہ ' کیسے جنگی طیارہ سے داغی گئی میزائلیں اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہیں اور اتنے بڑے آپریشن کی تیاریاں کیسے کی گئی تھی۔

بھاتی فضائیہ کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ 'جب ہمیں پتہ چلا کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کسے ٹارگیٹ کرنا ہے تو اس کے بعد سب پر کافی دباؤ تھا'۔

پائلٹ نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ' ایئر اسٹرائک میں شامل میراج 2000 کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پورے ڈائی گھنٹے میں انجام دیا گیا۔ مشن پر نکلنے سے قبل ہی ان کے دماغ میں کچھ چل رہا تھا جس کے سبب انھوں نے کئی سگریٹ پی لی تھیں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ' ٹارگیٹ کے اوپر پہنچتے ہی بھارتی طیاروں نے اسپائس 2000 میزائیلیں داغیں اور اپنے ٹارگیٹ کو نشانہ بنایا'۔

فضائیہ پائلٹ نے بتایا کہ' اپنے ٹارگیٹ تک پہنچنے کے دوران پاکستانی رڈار انھیں نہیں پکڑ پائے تھے لیکن جیسے ہی انھوں نے میزائل داغی تب ہی انھیں اچانک ایک وارننگ ملی اور انھیں بتایا گیا کہ ایک پاکستانی جیٹ بھارتی طیاروں کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن تب تک بھارتی طیارے خطرے سے باہر نکل چکے تھے'۔

واضح رہے کہ پاکستانی نام نہاد اسلامی تنظیم جیش محمد نے 14 فروری کو پلوامہ میں بی ایس ایف کے 40 جوانوں پر حملہ کر انھیں ہلاک کردیا تھا۔

اس حملے کے چند دنوں کے بعد ہی بھارتی فضائیہ نے مقبوضہ کشمیر میں قائم جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا اور اس حملے میں 200 سے 300 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 3:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details