اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

موسم گرما اور گھڑے کے پانی

گرمی کے موسم میں گھڑوں کی خریدوفروخت میں زبردست اضا فہ ہوا ہے۔ مٹی کے بنے گھڑے میں پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا اور مختلف جراثیم سے محفوظ رہتا ہے جس سے لوگوں کو طبی طور پر فائدہ ہو تا ہے۔

گرمی کے موسم اور گھڑے کے پانی

By

Published : Jun 25, 2019, 4:34 PM IST

گرمی کے موسم میں لوگوں کو مٹی کے گھڑے کے پانی سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔گرمی کے موسم میں گھڑے کی خرید وفروخت میں زبردست اضا فہ ہوا ہے۔

ادھم پور شہر سے کچھ فاصلے پر واقع رٹوران نامی گاؤں کے تلک راج نام کے ایک کمہاران دنوں کافی چرچے میں ہیں۔وہ گزشتہ 40 برسوں سے گھڑا فروخت کر رہے ہیں۔


یہاں کے گھڑے نہ صرف ادھم پور بلکہ دہلی،ہریانہ اور جموں وغیر میں بھی جاتے ہیں۔لیکن مٹی مناسب تعداد میں نہیں ملنے کی وجہ سےلوگوں کے گھڑے کم بن رہے ہیں ۔

گرمی کے موسم اور گھڑے کے پانی


تلک راج کا کہنا ہے کہ گھڑے کے پیشے سے کافی فائدہ بھی ہوتاہے۔میں برسوں سے جڑا ہو ں اور میرے بچے بھی اس پیشے سے جڑے رہیں گے۔

حکومت سے کوئی مدد نہیں ملنے پر ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو ہماری مدد کرنی چا ہیے۔ اس سے ہمارے ساتھ ساتھ حکومت کو فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر بھی فرج کے بجائے گھڑے کے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں گھڑے کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details