اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'سلیکٹیڈ' لفظ کے استعمال پر پابندی سے اپوزیشن ناراض - پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کو سلیکٹیڈ وزیراعظم کہنے پر بہت تنازع ہورہا ہے۔

'سلیکٹیڈ' لفظ کے استعمال پر پابندی سے اپوزیشن ناراض

By

Published : Jun 24, 2019, 6:48 PM IST

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اراکین سے وزیراعظم کے لیے اس طرح کے لفظ کے استعمال نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے میں سبھی ممکنہ قانونی متبادلوں پر غور کرے گی۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ایوان کے رہنما کے خلاف اس طرح کے لفظ کا استعمال کرنا پورے ایوان کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے اس طرح کے لفظ کا استعمال ایوان کی کارروائی اور ضابطہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا۔ وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ ایوان کے رہنما کو ’سلیکٹیڈ‘ کہنا اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور پورے ایوان کی توہین ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details