اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسمبلی کے سامنے اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج - سی پی آ ئی ایم

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کےسی پی آ ئی ایم اور کانگریس نے ترنمول کانگریس کواقتدار سے دستبردار کرنے کےلیے سمجھوتہ کے بیان پر اپوزیشن پارٹیوں نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔

اسمبلی کے سامنے اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج

By

Published : Jun 27, 2019, 5:43 PM IST

مغر بی بنگال اسمبلی کے اجلاس کے دوران کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے بی جے پی سے سمجھوتے کے بیان پر وضاحت مانگی۔

اسمبلی کے سامنے اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج

ریاستی اسمبلی اسپیکربمان بنرجی نے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبہ رد کرتے ہوئے کہاکہ اخبارات میں شائع خبروں کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پر الزام لگاکر بحث یا سوال کرنے کی کوئی اجازت نہیں ملے گی۔

اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی کاکہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے وزیراعلیٰ سے ان کے بیان پروضاحت چاہتی تھیں۔ لیکن اسپیکراسمبلی نے اجازت نہیں دی ۔

انہوں نے کہاکہ اسپیکر کے انکار کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔اسمبلی میں وزیراعلیٰ سے سوال کرنا کوئی گنا ہ نہیں ہے۔ہم بھی قاعدہ قانون جانتے ہیں۔

سوچن چکرورتی کے مطابق مغر بی بنگال میں سی پی آ ئی ایم اور کانگریس کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بی جے پی کوریاست میں پھلنے پھولنے کا موقع دیاہے۔

بائیں محاذ کے رہنما نے کہاکہ 2021 اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور سی پی آ ئی ایم مل کر فرقہ پرست جماعت بی جےپی کے خلاف انتخابی میدان میں اترے گی۔ہمیں ترنمول کانگریس کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک بی جے پی سے سمجھوتے کی بات ہے تو اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details