اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی - مغر بی بنگال

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے رشوت واپس کرنے کے بیان پر آج مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اسمبلی کے باہر حکومت مخالگ نعرے لگائے۔

ریاستی اسمبلی میں حریف جماعت کا ہنگامہ

By

Published : Jun 24, 2019, 5:05 PM IST

اپوزیشن پارٹی کے رہنما عبدالمنان کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ایک ذمہ دارشخصیت ہیں۔ انہیں بیان دینے سے پہلے دس بار سوچ لینا چاہئے تھا۔

ریاستی اسمبلی میں حریف جماعت کا ہنگامہ

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے میٹنگ کے دوران اپنے کونسلرز اور کارکنان کو سرکاری سکمیوں میں لی گئی رشوت کوواپس کرنے کی ہدایت دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت کی سپریمو کو پہلے سے پتہ تھا کہ ان کے کارکنان سرکاری اسکیموں میں عام رشوت لیتے ہیں۔ پارٹی کی سربراہ پر فرض بنتا ہے کہ عام لوگوں کوان کی رقم واپس کرے۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی صدر ممتابنر جی کے رشوت واپس کرنے کے بیان کے بعد سے ترنمول کونسلرز اور کارکنان کی پریشانیوں میں اضا فہ ہوا ہے ۔

عام لوگ ترنمول کانگریس کے کونسلرز اور کارکنان کے گھروں کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے سرکاری سکیموں کے لیے دی گئی رشوت کو واپس کرنے کا مطالبہ کر تے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details