اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پراسرار دھماکہ، کمسن لڑکا ہلاک - KASHMIR

کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بگٹور گریز میں پیر کو ہونے والے ایک پُراسرار دھماکے میں ایک کمسن لڑکا ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی وجہ سے ایک کی موت، دوسرا زخمی

By

Published : May 27, 2019, 11:51 PM IST

مہلوک لڑکے کی شناخت 16 سالہ امجد ماپنو ولد سلطان ماپنو کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گریز کے چونٹی واری بگٹور کے جنگلی علاقہ میں کھیلنے کے دوران وہاں ایک پُراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو کمسن لڑکے زخمی ہوئے۔
دھماکے کی وجہ سے کمسن امجد جاں بحق جبکہ اس کا دوست اشتیاق احمد لون شدید طور پر زخمی ہوا۔ اسے علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details