شمالی24 پر گنہ کے ہابڑا تھانہ کے تحت مسلندر پور میں تین شاطر مجرم نے فائرنگ کردی جس سے چائے دکان میں بیٹھا ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
سرعام فا ئرنگ،ایک شخص زخمی
مسلندرپور میں شرہسندوں کی فائر نگ میں ایک شدیدطورپرشخص زخمی ہو گیا۔گولی چلنے کے واقعے سے علاقے میں دہشت کاماحول ہے۔
شرپسندوں کا گروپ پانچ سے چھ راؤنڈ فا ئر نگ کر تے ہوئے فرار ہو گیا۔
مقامی بانشدوں کی مدد سے زخمی شخص کو آ ر جی کر مڈیل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائر نگ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کیسٹوداس کے طور پر ہوئی ہے۔تین شاطر مجرموں نے اس واردات کو انجام دیاہے۔تفتیش جا ری ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ آ پسی رنجش کے سبب کیسٹو داس پر حملہ کیا گیاہے۔
مسلندرپور کے باشندوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سےشرپسندوں کی سگرمیوں میں اضا فہ ہوا۔