اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آپسی رنجش میں ایک شخص شدید زخمی - چاکو ]

ریاست مدھہ پردیش کے ضلع اجین کے شہر ناگدا میں کچھ نا معلوم افراد نے سرعام ایک شخص کے ساتھ چاکو اور لاٹھی ڈنڈوں سے مارپیٹ کی۔

آپسی رنجش میں ایک شخص شدید زخمی

By

Published : Jun 21, 2019, 3:09 AM IST

یہ واقعہ شہر ناگدا کے تھانہ کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ سارا معاملہ ایک سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

آپسی رنجش میں ایک شخص شدید زخمی

واقعہ کے بعد ناگدا شہر کا ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے وہیں دوسری جانب شہر کو آج بند رکھنے کی کال دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ زمین کے کاروبار سے جڑا ہے۔ وہیں حملہ آور کسی خاص طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details