اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام ایک گرفتار

مغربی بنگال کے مرشد آ باد کے بہرام پور پارلیمانی حلقے سے پولیس نے جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں ترنمول کانگر یس کے مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا۔

By

Published : Apr 29, 2019, 11:17 AM IST

جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام ایک گرفتار

سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مغر بی بنگال کے آ ٹھ پا رلیمانی حلقوں میں چوتھے مر حلے کی پولنگ جاری ہے۔ مرشد آ باد کے بہرام پور پارلیما نی حلقے میں ترنمول کانگریس اور کا نگریس کے درمیان تشدد کاسلسلہ جاری ہے۔
بہرام پور کے بی ٹی روڈ میں واقع اسکول میں کانگریس کی مخالفت پر پولیس حرکت کر تے ہو ئے ترنمول کا نگریس کے مبینہ رکن کو جعلی ووٹ ڈالتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا ری ہے۔
کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ بہرام پور میں تر نمول کانگریس غنڈوں کے ذریعہ پولنگ میں دھندلی کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام کی وجہ سے انہیں ناکامی کا منہ دکھنا پڑ رہا ہے۔
تر نمول کا نگریس کےضلع صدر نے گرفتار شخص کو ترنمول کا نگریس کے حامی قراردینے سے انکار کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details