اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول اور سی آ ئی ایم کے کارکنان بی جے پی میں شامل - سیاسی کارکنان بی جے پی

مغر بی بنگال میں سیاسی کارکنان کے بی جے پی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی24 پرگنہ کے وشنو پور تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے سنکڑوں کارکنان آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

ترنمول اور سی آ ئی ایم کے حامی بی جے پی میں شامل

By

Published : Jun 24, 2019, 2:59 PM IST


بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں پیشہ ور وکیل موسمی خاتون بھی شامل ہیں۔ خاتون وکیل موسمی خاتون نے کہاکہ عام لوگوں کی خدمت حاصل کرنے کے ارادے سے بی جےپی میں شامل ہوئی ہوں۔

بی جے پی کے سنئیر رہنما پرتاپ بابو نے کہاکہ مغر بی بنگال میں تبدیلی کی لہرجاری ہے۔ عام لوگوں کے حق میں کام کرنے والے ترنمول کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے ذریعہ نظرانداز کیے گئے کارکنان بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وشنو پور کے ترنمول کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے سنکڑوں افراد بی جے پی میں شامل ہو گئے۔تمام افراد اپنی مرضی سے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بڑے رہنما وں کی مان مانی سے پریشان تھے۔ وہ نچلے درجے کے کارکنان کے ساتھ بہت برا سلوک کر تے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details