مغربی بنگال کی نو سیٹوں پر پولنگ جاری ہے شمالی کولکاتا پارلیمانی حلقہ کے کچھ بوتھوں پر اس درمیان ای وی ایم خراب ہونے کی صورت میں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ۔ شمالی کولکاتا پارلیمانی حلقہ کے بوتھ نمبر 114،111،اور116 میں ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔
شمالی کولکاتا کے متعدد بوتھوں پر ای وی ایم خراب - پارلیمانی حلقہ
مغربی بنگال میں آج ساتویں اورآخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے ۔ شمالی کولکاتا پارلیمانی حلقہ کے متعدد بوتھوں سے ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ووٹنگ دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔
ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس بوتھ پر ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ سینکڑوں ووٹر واپس چلے گئے کیونکہ سب روزے سے ہیں جس میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔
لوگوں کاکہنا ہے کہ رمضان میں بہت کام ہوتا ہے اور ایک بار واپس چلے جانے کا مطلب ہے کہ پھر واپس ووٹ دینے کے لئے آنا تھوڑا مشکل ہے.۔وہیں ایک اور ووٹنگ مرکز ٹاکی ہاوس اسکول کے بوتھ نمبر 118،اور 119 نمبر بوتھ میں ووٹروں نے مرکزی فورس پر بدسلوکی کا الزام لگایا۔
دوسری طرف خواتین ووٹ ڈالنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں رمضان میں ووٹ ڈالنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ووٹ ڈالنے میں بہت مزہ آ یا۔