ایم ایل اے سمیت 11 لوگوں کا گولی مار کر قتل - نیشنل پیپلس پارٹی
اروناچل پردیش میں شدت پسندوں نے نیشنل پیپلز پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے سمیت دیگر 11 لوگوں کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اروناچل پردیش کے تیراپ ضلع کے بوگاپانی علاقے میں نامعلوم افراد نےکھونسا مغرب اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے تیرونگ اوبھا سمیت 11 لوگوں کو گولی کر ہلاک کردیا۔
نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این)کے شدت پسندوں نے واردات کو انجام دیا ہے۔میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونرڈ سنگما نے ٹویٹ میں کہا کہ ایم ایل اے کے قتل کی خبر سے مایوس ہوں۔ یہ صدمے سے کم نہیں ہے۔
مرکزی وزیر کرن رجیجی نے ٹویٹ کے ذریعہ ایم ایل اے کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کڑی سزادی جائے گی۔