انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں،سیکڑوں افراد کا قتل کردیا گیا ہے۔اس لیے میں بولتی ہوں کہ بنگال کو گجرات نہیں بننے دیا جائے گا۔
پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک مغر بی بنگال میں فرقہ ورانہ فساد برپا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں کسی نہ کسی بات پر لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست سیاسی رہنماوں نے بنگال کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔لوگوں کے دلوں میں ایک دوسر ے کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں۔
ممتا بنرجی کے مطابق میں جب تک زندہ ہوں اس وقت مغر بی بنگال میں کسی بھی قیمت پر فساد ہونے نہیں دوں گی۔ فساد برپا کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جا ئے گی جودوسرو ں کے لیے سبق ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ایک بار پھرکہہ رہی ہوں گی پرُامن ریاست مغر بی بنگال کو کسی بھی قیمت پر گجرات بننے نہیں دوں گی چاہے میری جان کیوں نہیں چلی جائے۔