اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

زویہ کشمیری لڑکیوں کے لیے مثال بن رہی ہیں - Kashmir

شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے سے تعلق رکھنے والی زویہ ظہور نے ملکی سطح کے مسابقتی امتحان جے ای ای میں کامیابی حاصل کرکے کشمیر میں تاریخ رقم کی ہے۔

آئی آئی ٹی میں جگہ بنا کے زویہ بن رہی ہے کشمیری لڑکیوں کے لئے مثال

By

Published : Jun 18, 2019, 3:04 PM IST

زویہ ظہور وادی کی پہلی طالبہ ہے جنہوں نے جے ای ای امتحان پاس کرکے IITمیں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

آئی آئی ٹی میں جگہ بنا کے زویہ بن رہی ہے کشمیری لڑکیوں کے لئے مثال

زویہ کے والدین اور اساتذہ اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ وہ دیگر طالبات کے لئے ایک مثال بن گئی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے زویہ نے اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کر دکھایا کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں۔ ’’اگر موقع دیا جائے تو لڑکیاں ہر محاذ پر اپنے آپ کو ثابت کر کے دکھائیں گی۔‘‘

زویہ کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ زویہ وادی کی دیگر طالبات کے لئے ایک مثال بن گئی ہے اور وہ بھی زویہ کی طرح آئی آئی ٹی میں اپنا داخلے کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details