سی بی آئی نے دارالحکومت دہلی میں واقع چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) کے نوین کمارکشیپ کو مطلع کیا کہ تحقیقاتی ایجنسی بوفورس معاملےکی مزید تحقیقات سے متعلق اپنی عرضی واپس لینا چاہتی ہے۔
اس معاملے کے ایک نجی درخواست دہندہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے باغی رہنما اجے اگروال نے بھی عدالت کو بتایا کہ وہ بھی اس معاملے میں مزید تحقیقات کے حوالے سے اپنی درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں۔
ضمنی کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی کی واپسی کو منظوری دے دی جبکہ اگروال سے اس معاملے پر ان کے دائرہ کار پر سوال کیا گیا اب اس کیس کی اگلی سماعت اب 6 جولائی کو ہوگی۔