اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آسام میں دو فرقوں کے درمیان تصادم، کرفیو نافذ - فرقہ وارانہ

ریاست آسام کے ضلع ہیلا کانڈی میں آج جمعہ کی نماز کے بعد فرقہ وارانہ تصادم میں 15 افراد زخمی ہوگئے،جس کے بعد پورے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

آسام میں دو فرقوں کے درمیان تصادم

By

Published : May 10, 2019, 10:05 PM IST

ذرائع کے مطابق چند نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر کھڑی دو موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ایک فرقہ کے لوگوں کا احتجاج تھا کہ مسجد جو شہر کے ایس ایس روڈ پر واقع ہے اس روڈ پر نماز نہ پڑھی جائے اور اس کے بعد چند لوگوں نے وہاں موجود افراد کو سڑک پر نماز ادا کرنے سے روک دیا ۔

اور مزید یہ کہ ان لوگوں نے اسی وقت مسجد کے ارد گرد کھڑی سائیکلوں اور لوگوں پر پتھر پھینکنا شروع کردیا۔

اس حادثے میں تین پولیس افسران سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں اور علاقے کی لگ بھگ 20 دکانوں سمیت 4 موٹرسائیکلیں کو شدید طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ریاست کے وزیراعلی نے اس واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا ہے۔

آسام میں دو فرقوں کے درمیان تصادم

ABOUT THE AUTHOR

...view details