افغانستان میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک - افغانستان
افغانستان میں پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بناکر کئے گئے خودکش حملہ میں 11 افراد ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہوگئے۔
افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوغیانی نے کہا کہ پیدل چل کر آنے والے خودکش حملہ آور نے مقامی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔
جلال آباد میں ہوئے خودکش حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
خودکش حملے میں متعدد سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔
داعش نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
جلال آباد، طالبان اور داعش کا گڑھ رہا ہے۔
افغانستان میں حالیہ تشدد کے نتیجہ میں درجنوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔